راول جھیل کے قریب غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی

راول جھیل کے قریب غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی
راول جھیل کے قریب غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے راول جھیل کے قریب غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ قانون کی بالادستی ہو گی کوئی قانون سے بالاتر نہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں راول جھیل کے قریب غیرقانونی تعمیرات کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے اوربورڈ ممبر سے حلف نامے طلب کرلئے،ممبربورڈ نے کہاکہ سی ڈی اے نے ایک رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ قانون کی بالادستی ہو گی کوئی قانون سے بالاتر نہیں ،عدالت نے راول جھیل کے قریب غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -