بھارتی پالیسیوں سے ایک سال میں ”شائننگ انڈیا کے امیج کابیڑا غرق ہو گیا،شاہ محمود قریشی

بھارتی پالیسیوں سے ایک سال میں ”شائننگ انڈیا کے امیج کابیڑا غرق ہو گیا،شاہ ...
بھارتی پالیسیوں سے ایک سال میں ”شائننگ انڈیا کے امیج کابیڑا غرق ہو گیا،شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت ”ہندوتوا“سوچ سے دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کررہا ہے ،بھارتی پالیسیوں سے ایک سال میں ”شائننگ انڈیا کے امیج کابیڑا غرق ہو گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایل او سی پر بین الاقوامی میڈیا کے دورے سے متعلق اہم بیان کہاہے کہ غیرملکی میڈیا نمائندوں کالائن آف کنٹرول کا دورہ بہت اہم تھا،ہندوستان کی طرف سے ہمیشہ دوہرامعیار سامنے آیا ہے ،کیا بھارت انڈیپنڈنٹ صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر لے کر جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہا ہے ،بھارت لائن آف کنٹرول پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے ،اقوام متحدہ نے اپنے آبزروربھی تعینات کئے ہوئے ہیں ،بھارت آبزرورز کو محدود کرکے رکھتا ہے تاکہ وہ سچ نہ دیکھ سکیں ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پیر کو پاکستان آرہے ہیں،بنگلہ دیش کے ساتھ ہم اچھے دوطرفہ تعلقات کے خواہاں ہیں ،ہم ماضی کی تلخیاں بھلا کر اچھا مستقبل چاہتے ہیں ،ہم نے بنگلہ دیش میں نئے سفیرکی تعیناتی بھی کردی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارت کے پاکستان چین نیپال بنگلہ دیش سے تعلقات کشیدہ ہو رہے ہیں ،بھارت ”ہندوتوا“سوچ سے دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کررہا ہے ،ایران نے بھی بھارت کو چابہار منصوبے سے باہر نکال دیا،بھارتی پالیسیوں سے ایک سال میں ”شائننگ انڈیا کے امیج کابیڑا غرق ہو گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -