احتساب عدالتوں میں ججز کی تعیناتی اور نئی عدالتیں بنانے کا معاملہ ،وزارت قانون نے مالی اورقانونی بے بسی ظاہر کردی

احتساب عدالتوں میں ججز کی تعیناتی اور نئی عدالتیں بنانے کا معاملہ ،وزارت ...
احتساب عدالتوں میں ججز کی تعیناتی اور نئی عدالتیں بنانے کا معاملہ ،وزارت قانون نے مالی اورقانونی بے بسی ظاہر کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالتوں میں ججز کی تعیناتی اور نئی عدالتیں بنانے کے معاملے پروزارت قانون نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی،وزارت قانون نے 120 نئی عدالتیں قائم کرنے میں مالی اورقانونی بے بسی ظاہر کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہاگیاہے کہ 120 عدالتوں کے قیام کیلئے سالانہ 2 ارب86کروڑ کی ضرورت ہے ،ان عدالتوں کیلئے قانونی اور مالی ضروریات پوری کرنا ضروری ہیں ۔

ملک بھر کی احتساب عدالتوں میں زیرالتوامقدمات کی تفصیلات بھی سپریم کورٹ کو بتا دی گئیں ،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ملک بھر کی 24 احتساب عدالتوں میں 975 مقدمات زیرالتوا اورتمام عدالتیں فعال ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -