خاتون ٹیچر کے لاپتہ شوہر کی بازیابی سے متعلق درخواست،ایس پی انویسٹی گیشن طلب

خاتون ٹیچر کے لاپتہ شوہر کی بازیابی سے متعلق درخواست،ایس پی انویسٹی گیشن طلب
خاتون ٹیچر کے لاپتہ شوہر کی بازیابی سے متعلق درخواست،ایس پی انویسٹی گیشن طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے خاتون ٹیچرکے لاپتہ شوہر کی بازیابی سے متعلق درخواست پر ایس پی انویسٹی گیشن کوطلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں خاتون ٹیچرکے لاپتہ شوہر کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ ہم نے تمام اداروں دیکھا مگر کسی کے پاس نہیں ،جسٹس عامر فاروق نے تفتیشی افسر سے استفسار کیاکی آپ نے کیا تفتیش کی؟،عدالت نے تفتیشی پراظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ کیا ایسے کرتے ہیں تفتیش ؟۔

تفتیشی افسر نے کہاکہ ہم نے وزارت دفاع سمیت تمام متعلقہ اداروں کوخط لکھا مگرکوئی جواب نہیں آیا۔جسٹس عامر فاروق نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ کے ادارے پولیس سے تعاون کیوں نہیں کررہے ۔

جسٹس عامر فاروق نے نمائندہ وزارت دفاع سے استفسار کیاکہ انفارمیشن ڈیسک کیوں نہیں بنا رہے ؟،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ پولیس اپنا کام نہیں کررہی اگرپولیس کاکرے توایسا نہیں ہوتا۔

عدالت نے تفتیشی سے استفسارکیاکہ کیاآپ نے آئی جی پنجاب کو خط لکھا،تفتیشی افسر نے کہاکہ جی!بالکل پنجاب پولیس کو بھی خط لکھا ،یاد ہانی بھی کرائی مگر جواب نہیں آیا۔

جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ پنجاب پولیس توآپ کا برادرانہ محکمہ ہے۔جسٹس عامر فاروق نے تفتیشی سے استفسار کیاکہ لاہورکتنادور ہے آپ آج نکلو تو کب تک پہنچو گے ؟اتناکوئی نااہل ہے کہ پولیس سے ہی چھپاتے ہیں ۔

عدالت نے خاتون ٹیچرکے لاپتہ شوہر کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت 7 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرایس پی انویسٹی گیشن کوطلب کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -