چیف جسٹس اطہر من اللہ کا پاکستان نیوی سیلنگ کلب کو فوری طور پر سیل کرنے کا حکم

چیف جسٹس اطہر من اللہ کا پاکستان نیوی سیلنگ کلب کو فوری طور پر سیل کرنے کا حکم
چیف جسٹس اطہر من اللہ کا پاکستان نیوی سیلنگ کلب کو فوری طور پر سیل کرنے کا حکم

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان نیوی سیلنگ کلب کو فوری طور پر سیل کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان نیوی سیلنگ کلب کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس دوران عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری داخلہ ، سی ڈی اے کے ذریعے نیوی کلب کو سیل کروائیں ، چیئرمین سی ڈی اے اور سی ڈے اے بورڈ ممبران حلف نامے بھی جمع کروائیں ۔

عدالت کا کہناتھا کہ کیوں نہ مبینہ غفلت پر سی ڈی اے کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کی جائے ، کس اتھارٹی کے تحت پاکستانی نیوی کمرشل پروجیکٹ چلارہی ہے ، آئندہ سماعت پر مطمئن کیا جائے ۔ عدالت نے پاکستان نیوی کلب کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا بھی حکم جاری کر دیاہے ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ اسلام آباد زمین کا الاٹمنٹ لیٹر کہاں ہے ، کلب سیل نہ کیا گیا تو آئندہ سماعت پر سیکریٹری کابینہ پیش ہوں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -