پہلی کے چاند کو دوسری کاکہنا فوادکی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کاامام سمجھتے ہیں،مفتی منیب الرحمان کا وفاقی وزیر کے بیان پر ردعمل

پہلی کے چاند کو دوسری کاکہنا فوادکی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کاامام ...
پہلی کے چاند کو دوسری کاکہنا فوادکی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کاامام سمجھتے ہیں،مفتی منیب الرحمان کا وفاقی وزیر کے بیان پر ردعمل

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ پہلی کے چاند کو دوسری کاکہنا فوادکی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کاامام سمجھتے ہیں،حدیث ہے چاندکی 29 تاریخ کو مطلع ابرآلود ہواورچاند نظر نہ آئے تو قمری مہینہ 30 کاپورا کرلو۔

واضح رہے کہ گزشتہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سوشل میڈیا پرچاندکی تصویر شیئرکرتے ہوئے کہاتھا کہ چاند کاسائزدیکھ لیں یہ پہلی کا چاند ہے یا دوسری کا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے فواد چودھری کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ چاند کاسائز دیکھ کر تاریخ کاتعین کرنا فلکیات یاسائنس کی کونسی کتاب میں لکھا ہے ؟،فوادجی!یہ سائنس اورمذہب دونوں اعتبار سے پہلی کاچاندتھا۔

مفتی منیب الرحمان نے کہاکہ پہلی کے چاند کو دوسری کاکہنا فوادکی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کاامام سمجھتے ہیں،حدیث ہے چاندکی 29 تاریخ کو مطلع ابرآلود ہواورچاند نظر نہ آئے تو قمری مہینہ 30 کاپورا کرلو۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -