نیپرا نے بجلی صارفین پر 13 ارب80 کروڑکا بوجھ ڈال دیا،دسمبر2019 کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

نیپرا نے بجلی صارفین پر 13 ارب80 کروڑکا بوجھ ڈال دیا،دسمبر2019 کیلئے بجلی کی ...
نیپرا نے بجلی صارفین پر 13 ارب80 کروڑکا بوجھ ڈال دیا،دسمبر2019 کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیپرانے دسمبر2019 کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی، اضافے سے صارفین پر 13 ارب80 کروڑ کابوجھ پڑے گاجبکہ جنوری 2020 کیلئے 93 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی قیمتوںمیں اضافے سے متعلق نیپرامیں سماعت ہوئی،سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے فیول پرائس ایڈجسٹ کی مد میں قیمتوں میں ردوبدل کی درخواست کی،قیمتوں میں ردوبدل نومبر2019 سے جون 2020 تک کیلئے مانگا گیا،نیپرانے نومبر2019 کیلئے بجلی 98 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔
سی پی پی اے کی دسمبر2019 کیلئے 2 روپے ایک پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔چیئرمین نیپراتوصیف ایچ فاروقی نے کہاکہ دسمبر میں فرنس آئل سے 4 فیصد سے زائد بجلی پیدا کی گئی،آپ بتائیں دسمبر میں فرنس آئل سے مہنگی بجلی کیوں پیدا کی؟۔
سی پی پی اے حکام نے کہاکہ دسمبر میں گیس کی دستیابی کم اورپریشر بھی کم تھا،چیئرمین نیپرا نے کہاکہ سسٹم میں خرابیوں کی مد میں 4 ارب روپے سے زائد مانگے گئے ،ساڑھے 11 ماہ سے عہدے پر ہوں آپ نے آج تک سسٹم کے نقائص دور کرنے کی بات نہیں کی ۔توصیف فاروقی نے کہاکہ ہم کب تک صارفین پر بوجھ ڈالتے رہیں جس کی پہلے ہی چیخیں نکل رہی ہیں ۔