نیب کو بندہوناچاہئے اورچیئرمین مستعفی ہوں ،رانا ثنااللہ کامطالبہ

نیب کو بندہوناچاہئے اورچیئرمین مستعفی ہوں ،رانا ثنااللہ کامطالبہ
نیب کو بندہوناچاہئے اورچیئرمین مستعفی ہوں ،رانا ثنااللہ کامطالبہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے بعد مسلم لیگ ن کابھی چیئرمین نیب کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا،مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نیب کو بندہوناچاہئے اورچیئرمین مستعفی ہوں ۔

لیگی رہنما نے کہاکہ یہ انتقام اب مزید زیادہ دیر نہیں چل سکتا،نیب حکومت کے ہاتھ میں ایک ہتھیار ہے جو مخالفین کیخلاف استعمال کیا جاتا ہے، رانا ثنااللہ نے کہاکہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے اس سے ملک نہیں چل سکتا ،انہوں نے کہاکہ حکومت ہمارے ساتھ بیٹھ کر نیب قانون میں تبدیلی میں اتفاق کرتی ہے بعد میں مکر جاتی ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -