ڈرائیور کے اکاﺅنٹ میں اچانک 49لاکھ روپے سے زائد رقم آگئی
حیدرآباد (ویب ڈیسک) سول ہسپتال حیدرآبادکے ڈرائیور کے اکاﺅنٹ میں اچانک 49 لاکھ روپے سے زائدرقم آگئی، ڈرائیور کی شکایت پر بینک نے اکاو?نٹ سیز کر دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق لمس ( سول ہسپتال ) کا ڈرائیور محمدسومار نیشنل بینک مارکیٹ برانچ کے اکاﺅنٹ میں بدھ کو رقم نکالنے گیا تو اس کے اکاﺅنٹ میں 49لاکھ 41 ہزار 219روپے کی رقم دیکھ کر حیران اورپریشان ہوگیا۔
محمدسومار کا کہناتھا کہ اس کا بینک میں تنخواہ کااکاﺅنٹ ہے جس میں صرف اس کی تنخواہ منتقل ہوتی ہے۔ اتنی بڑی رقم کہاں سے آگئی ‘بینک انتظامیہ نے ڈرائیور محمدسومار کی شکایت پر اس کا اکاﺅنٹ سیز کردیاہے۔