منی لانڈرنگ کیس،شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 17اگست تک توسیع،جسٹس شہرام سرور کی سماعت سے معذرت

منی لانڈرنگ کیس،شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 17اگست تک توسیع،جسٹس شہرام سرور ...
منی لانڈرنگ کیس،شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 17اگست تک توسیع،جسٹس شہرام سرور کی سماعت سے معذرت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ اورآمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 17 اگست تک توسیع کردی،جسٹس شہرام سرور نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ اوراثاثوں سے متعلق کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے شہبازشریف کی درخواست پر سماعت ہوئی،شہبازشریف اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 17 گست تک توسیع کردی،جبکہ جسٹس شہرام سرور نے سماعت سے معذرت کرلی ،جسٹس شہرام سرور نے کہاکہ شہبازشریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ سے تعلق پر کیس کی سماعت نہیں کرسکتا ،عدالت نے کیس دوسرے بنچ کے سامنے لگانے کی ہدایت کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -