"ن لیگی رہنما رات میں کس سے ملاقاتیں کررہے ہیں، ایک دن ۔۔۔" اعتزازاحسن بالآخر کھل کر بول پڑے

"ن لیگی رہنما رات میں کس سے ملاقاتیں کررہے ہیں، ایک دن ۔۔۔" اعتزازاحسن بالآخر ...

  

کراچی (ویب ڈیسک)سینئر قانون دان اوررہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ن لیگی رہنما رات میں کس سے ملاقاتیں کررہے ہیں،ایک دن حکومت گرانے کی بات کرتے ہیں اگلے دن خاموش ہوجاتے ہیں،بلاول بھٹو کا یہ بیان مناسب ہے کہ وہ حکومت نہیں گرانا چاہتے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اعتزاز احسن نے کہا کہ کورونا کے ماحول میں محاذ آرائی کی سیاست نہ ہوتو بہتر ہے۔نون لیگ میں حکومت کو بھیجنے یا نہ بھیجنے پر کنفیوژن ہے ،حکومت گرانے کا آسان طریقہ بجٹ کی مخالفت تھی ، بجٹ اجلاس میں رانا تنویر جیسے لیگی رکن نہیں آئے۔مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ وزیراعظم کو گرفتار کیا جائے انہیں معلوم ہونا چاہئے جب وزیراعظم گرفتار ہوتا ہے تو مارشل لاءلگتا ہے۔جب ذوالفقار علی بھٹو اور نوازشریف گرفتار ہوئے تو ملک میں آمریت آئی تھی۔ہم چاہتے ہیں حکومت کام کرے یا گھر جائے۔

نون لیگی رہنما رات میں کس سے ملاقاتیں کررہے ہیں کچھ معلوم نہیں۔ایک دن حکومت گرانے کی بات کرتے ہیں اگلے دن خاموش ہوجاتے ہیں۔ایک انٹرویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ احسن اقبال ،شاہد خاقان اورخواجہ آصف ایک ساتھ بولتے ہیں ایک ساتھ چپ ہوتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -