شنیرا بھی تبدیلی کی منتظر، تصویر بھی شیئر کردی

شنیرا بھی تبدیلی کی منتظر، تصویر بھی شیئر کردی
شنیرا بھی تبدیلی کی منتظر، تصویر بھی شیئر کردی

  

کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا عالمی وبا کے ختم ہونے کا انتظار کرنے لگی ہیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شنیرا نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جسے دیکھ کر واضح ہورہا ہے کہ وہ کسی کا انتظار کر رہی ہیں۔

View this post on Instagram

Waiting on the world to change ???? #HowIsLifeOutThere #HelloEveryone #windowtotheworld #TalkToMe #WindowToTheSoul #SendingLove #HopeEveryoneIsSafe #KeepYourLovedOnesSafe #StayHappy #StayStrong #WeAreTheWorld #WeAreStillPartOfTheFuture

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera) on

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شنیرا نے لکھا کہ ’وہ دنیا کے تبدیل ہونے کا انتظار کر رہی ہیں۔‘شنیرا کی اِس تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور چند ہی گھنٹوں میں انہیں 2 ہزار سےزائد لائکس مل چکے ہیں۔اِس سے قبل شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی۔

View this post on Instagram

These days ???????? #LiveInTheMoment #ItsAllAboutNow #tomorrowwithyou #Wales #Happy #BeachStay #BeautifulMoments #TimesLikeThese #US #FriendsLikeFamily #ThanksForTheMemories

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera) on

یاد رہے کہ شنیرا اکرم اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ برطانیہ میں موجود ہیں اور وہ دنیا بھر سے عالمی وبا کورونا وائرس کے ختم ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں۔

شنیرا اکرم پاکستان میں مقیم آسٹریلوی سماجی کارکن اور سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ ہیں۔ انہوں نے 2013 میں وسیم اکرم سے شادی کی تھی۔ان کی شادی کو 5 سال ہو گئے ہیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام آئلہ اکرم ہے۔ آئلہ اکرم کی پیدائش 27 دسمبر 2014 میں ہوئی تھی۔

مزید :

کھیل -