3 کروڑ کی خورد برد کا الزام ، بینک منیجر گرفتار لیکن کن صارفین کو نشانہ بناتا تھا؟ طریقہ واردات بھی منظرعام پر

3 کروڑ کی خورد برد کا الزام ، بینک منیجر گرفتار لیکن کن صارفین کو نشانہ بناتا ...
3 کروڑ کی خورد برد کا الزام ، بینک منیجر گرفتار لیکن کن صارفین کو نشانہ بناتا تھا؟ طریقہ واردات بھی منظرعام پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے گوجرانوالہ کے علاقے شیرانوالہ باغ کے قریب واقع نجی بینک کے منیجر کو تین کروڑ روپے خورد برد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم پر شہریوں کی تین کروڑ روپے کی رقم کے خوردبرد کرنے کے الزام ہے، ملزم جعلی پے آرڈر سے خود ہی رقم نکال لیتا تھا۔ملزم ان افراد کے اکاﺅنٹ سے رقم نکالتا تھا جو موبائل الرٹ میسج کی سہولت استعمال نہیں کرتے تھے۔بینک انتظامیہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔