بلدیاتی انتخابات، حکومت نے اعلان کردیا مگر کب ہوں گے ؟

بلدیاتی انتخابات، حکومت نے اعلان کردیا مگر کب ہوں گے ؟
بلدیاتی انتخابات، حکومت نے اعلان کردیا مگر کب ہوں گے ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیاقت کھرل) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا ہے اور بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ نومبر 2020میں کروانے کے لیے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے ۔جس پر پی ٹی آئی, مسلم لیگ(ن )مسلم لیگ (ق) سمیت جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نواز سمیت جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کارکنوں کو تیاریاں کرنے کی ہدایات دے دی ہیں اور عیدالاضحی کے بعد بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں وصول کی جائیں گئیں جبکہ عید الاضحی کے بعد کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کے لیے دفاتر کھولنے کی بھی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں سردار ایاز صادق, شیخ روحیل اصغر, خواجہ سعد رفیق, خواجہ سلمان رفیق,  خواجہ عمران نذیر, کرنل ریٹائرڈ مبشر اور وحید گل نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت نےنئے پاکستان کا خواب دیکھا کر عوام سے دھوکا کیا ہے عوام سے آٹا چینی چھین لی ہے ہے۔ مہنگائی اور بےروزگاری میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔نوجوانوں کو روزگار دینےکا وعدہ کرکے الٹا نوکریوں سے نکال کر بےروزگار کر کے غربت اور بےروزگاری میں اضافہ کر کے رکھ دیا گیا ہے .

کورونا وائرس کی روک تھام میں ناقص اقدامات سے بے صنعتی اور کاروباری پہیہ جام ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہوئے ہیں جس کے باعث بےروزگاری اور مہنگائی کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں ریلوے کے پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب, ایم این اے ملک نواب شیر وسیر, چوھدری اعجازِ احمد, ڈاکٹر محمد سلیم اختر آف شیخوپورہ اورمیاں افتخار احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں اور پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ کو شکست دے گئی جبکہ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا جس کے لیے کارکنوں کو تیاریاں شروع کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں اور انشاءاللہ کامیابی حاصل کریں گے۔