اسلام آبادہائیکورٹ،مندر کی تعمیرکے فیصلے کےخلاف اپیلو ں کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ

اسلام آبادہائیکورٹ،مندر کی تعمیرکے فیصلے کےخلاف اپیلو ں کے قابل سماعت ہونے ...
اسلام آبادہائیکورٹ،مندر کی تعمیرکے فیصلے کےخلاف اپیلو ں کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے مندر کی تعمیر کے فیصلے کیخلاف اپیلیں قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں مندر کی تعمیر کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس غلام اعظم قمبرانی نے 2 اپیلوں پر سماعت کی ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ یہ پلاٹ اقلیتوں کے قبرستان کیلئے الاٹ ہوا، مندر کی تعمیر کیلئے نہیں۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیاکہ آپ کو پتاہے برطانیہ میں کتنی مساجد ہیں؟ لندن میں مسجد کس نے بنائی؟،کیا آپ چاہتے ہیں کہ بیرون ملک رہنے والے مسلمانوں کے ساتھ بھی ایسا سلوک ہو؟،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔