کلبھوشن کے کیس میں عالمی عدالت انصاف میں جانا ن لیگ غلطی تھی،شیریں مزاری

کلبھوشن کے کیس میں عالمی عدالت انصاف میں جانا ن لیگ غلطی تھی،شیریں مزاری
کلبھوشن کے کیس میں عالمی عدالت انصاف میں جانا ن لیگ غلطی تھی،شیریں مزاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہاہے کہ کلبھوشن کے کیس میں عالمی عدالت انصاف میں جانا غلطی تھی،ن لیگ والے بتائیں وہ کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف کیوں گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ نے عالمی عدالت انصاف کو خط لکھاتھا،ن لیگ نے عالمی عدالت انصاف کادائرہ اختیار تسلیم کیاتھا، ہم پوچھ رہے ہیں ن لیگ نے کیوں عالمی عدالت انصاف کادائرہ اختیار تسلیم کیا ؟۔

شیریں مزاری کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شراباکیا،وفاقی وزیر انسانی حقوق نے کہاکہ کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار کو تسلیم نہیں کیا جانا چاہیے تھا،انھوں نے ہمارے سر پر مصیبت ڈال دی۔ کلبھوشن کے کیس میں عالمی عدالت انصاف میں جانا غلطی تھی، آئی سی جے میں ایک کوئی ملک نہیں حصہ لیتا تو کیس نہیں سنا جاتا، ماضی کی حکومت کی کوتاہی سے آئی سی جے کے فیصلے پھنس گئے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -