نیب ریفرنسز کافیصلہ حکومت کے حق میں ہوا تو کئی ارب ملیں گے،چیف جسٹس پاکستان کے لاکھڑا پاور پلانٹ تعمیر سے متعلق کیس میں ریمارکس

نیب ریفرنسز کافیصلہ حکومت کے حق میں ہوا تو کئی ارب ملیں گے،چیف جسٹس پاکستان ...
نیب ریفرنسز کافیصلہ حکومت کے حق میں ہوا تو کئی ارب ملیں گے،چیف جسٹس پاکستان کے لاکھڑا پاور پلانٹ تعمیر سے متعلق کیس میں ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاکھڑا پاور پلانٹ تعمیر میں بے ضابطگیوں کے کیس میں چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ نئی احتساب عدالتوں کے قیام کیلئے وزارت قانون کے پاس زیادہ وقت نہیں ،نیب ریفرنسز کافیصلہ حکومت کے حق میں ہوا تو کئی ارب ملیں گے،نئی عدالتیں قائم کریں ،یہ احتساب اور انصاف کی فراہمی کامعاملہ ہے ،نیب مقدمات منطقی انجام تک پہنچنے چاہئیں،نیب کے پاس ریاست کی طاقت ہے ،ملزم یاشہری نیب کوکیسے دھمکاسکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں لاکھڑا پاور پلانٹ تعمیر میں بے ضابطگیوں کے کیس کی سماعت ہوئی ،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،پراسیکیوٹرجنرل نے کہا کہ نیب ریفرنس میں ملزم دفاع میں مہنگے وکیلوں کی خدمات حاصل کرتے ہیں،نیب کے وکیل اور افسران 18 سے 20 گھنٹے کام کرتے ہیں،ہمارے چیئرمین ،وکلا اورتفتیشی افسران کو دھمکیاں ملتی ہیں،ہمیں فنڈز کی کمی کابھی سامنا ہے ،پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہاکہ فنڈز ملے توقابل وکلااورتفتیشی افسران کی خدمات حاصل کریں۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ فنڈز کا ایشو اپنی جگہ لیکن نیب اپناکام تو ٹھیک کرے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ کے تحقیقاتی افسران کو کچھ علم نہیں ہوتا،نئی احتساب عدالتوں کے قیام کیلئے وزارت قانون کے پاس زیادہ وقت نہیں ،نیب ریفرنسز کافیصلہ حکومت کے حق میں ہوا تو کئی ارب ملیں گے،نئی عدالتیں قائم کریں ،یہ احتساب اور انصاف کی فراہمی کامعاملہ ہے ،نیب مقدمات منطقی انجام تک پہنچنے چاہئیں،نیب کے پاس ریاست کی طاقت ہے ،ملزم یاشہری نیب کوکیسے دھمکاسکتا ہے ،عدالت نے کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔