" عثمان بزدار قانوناً فراڈ کرکے کھربوں روپے کما رہے ہیں اور ۔۔۔" سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے تہلکہ خیز الزام لگا دیا

" عثمان بزدار قانوناً فراڈ کرکے کھربوں روپے کما رہے ہیں اور ۔۔۔" سینئر صحافی ...

  

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ عثمان بزدار،ایل ڈی اے اور چند سوسائٹیز کے مالکان کھربوں روپے بنارہے ہیں۔

جی این این نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب حکومت ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورایل ڈی اے بہت بڑا فراڈ کر کے کھربوں روپے کا فائدہ کر رہے ہیں، یہ جو نئی ہائوسنگ سوسائیٹز بنے گی ، ان میں پہلے 5فیصد کمرشل ہوتا تھا لیکن اب 10 فیصد کمرشل کر دیا ہے اور اس کےعلاوہ اب سوسائٹی میں قبرستان بھی نہیں بنائیں گے اور اس کا 5 کلومیٹر دور کہیں باہر بنائیں گے اور 10 فیصد کمرشل کرنے سے قبروں کو کمرشل کر کے بیچیں گے۔

سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ایسی قانون سازی کر رہی ہے کہ اگر کوئی زبردستی کوئی زمین حاصل کرنا چاہتا ہے تو مجبورا آپ کو وہ بیچنی پڑے گی۔

وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ یہ ہاوسنگ سوسائٹیز کے چند مالکان ظلم وستم کر رہے ہیں اور یہ قوم کا کھربوں روپے کا نقصان کر رہےہیں،آپ کو سب ایماندار کہتے رہے ہیں،ایل ڈی اے کو لگام ڈالیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -