بلاول بھٹو اتنے خوفزدہ کہ جواب سننے کے بغیر ایوان سے گئے،مراد سعید

بلاول بھٹو اتنے خوفزدہ کہ جواب سننے کے بغیر ایوان سے گئے،مراد سعید
بلاول بھٹو اتنے خوفزدہ کہ جواب سننے کے بغیر ایوان سے گئے،مراد سعید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مراد سعیدنے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بلاول کے کورم کی نشاندہی کے بعد سب فرار ہوگئے، آج تو بلاول بھٹونے کمال کردیا ،اتنا خوف کہ جواب سننے کے بغیر ایوان سے گئے،بلاول بھٹو کو علم تھا کہ ایوان میں جواب کے لیے کوئی موجود ہے ، لیکن ہمت نہ ہوسکی،یہ کیاجمہوریت ہے جواب کےلئے آپ نودو گیارہ ہوجاتے ہیں،ایوان سے فرار نے ثابت کردیا کہ پرچی کی سیاست کیاہوتی ہے؟۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کی سرگرمیوں کوآپ نے کبھی بحث کا حصہ کیوں نہ بنایا؟،ریمنڈ ڈیوس کو جس نے بھیجا ان کا قوم کوپتہ ہے،ڈرون حملوں سے متعلق آصف زرداری نے کچھ نہیں کیا،وکی لیکس نے کیا انکشاف کیاآصف زرداری جانتے ہیں، عالمی عدالت انصاف میں نواز شریف کے بیان کو بھارت نے ہمارے خلاف استعمال کیا۔

مراد سعید نے کہاکہ سندھ میں کیا کچھ ہو رہاہے اس پر بلاول بھٹو بات نہیں کرتے ،گزشتہ روز بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس میں صرف نیب ہی نیب تھا،جے آئی ٹی میں جو باتیں سامنے آئیں ان پر بلاول کوخوف ہے کیونکہ اس میں والد کا نام ہے،بلاول بھٹو کو علم نہیں کہ پاکستان میں کیا ہو رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میں بارش سے مسائل پر بلاول کہتے ہیں جب بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے،جمہوریت میں سوالات پوچھے جاتے ہیں اور ہم جواب دینے کےلئے تیار ہیں،بلاول کے والد کو چینی پر سبسڈی ملی، انھوں نے چینی چورکس کو کہا؟ ،سندھ سے گندم کی ریکوری ہوئی تو چوری کا الزام کس پر ہوگا؟،کراچی کا حال کس کے ور میں ہوا؟ان کو جواب دینا ہوگا۔

مراد سعید نے کہاکہ عمران خان کی کوئی شوگر مل نہیں ہے، جزا سزا کانظام ہوگا،اپوزیشن میں ہو یا حکومت احتساب سب کا ہوگا،آج پاکستان کو امن و سیاحت کے نام سے پوری دنیا میں جانا جا تا ہے، اب بھی پیش کش کرتاہوں ایوان سے آپ بھاگ جاتے ہیں ،ٹی وی پر ہی بیٹھ جاتے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -