نسلی بدزبانی پر جوفرا آرچر کا کھیل سے ہی دل اچاٹ ہو گیا، تیسرے ٹیسٹ میں شرکت بھی غیر یقینی لیکن ایسا کیا ہوا؟ افسوسناک تفصیلات سامنے آ گئیں

نسلی بدزبانی پر جوفرا آرچر کا کھیل سے ہی دل اچاٹ ہو گیا، تیسرے ٹیسٹ میں شرکت ...
نسلی بدزبانی پر جوفرا آرچر کا کھیل سے ہی دل اچاٹ ہو گیا، تیسرے ٹیسٹ میں شرکت بھی غیر یقینی لیکن ایسا کیا ہوا؟ افسوسناک تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) نسلی بدزبانی پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر کا کھیل سے ہی دل اچاٹ ہو گیا، بائیوببل توڑنے والے انگلش فاسٹ باﺅلر کی تیسرے ٹیسٹ میں بھی شرکت غیریقینی ہو گئی جن کا کہنا ہے کہ میں خود کو میچ کیلئے ذہنی طور پر مکمل تیار نہیں سمجھتا، مجھ سے غلطی ضرور ہوئی مگر میں نے کوئی جرم تو نہیں کیا تھا، سوشل میڈیا پر جو سلوک ہوا اس سے بورڈ کو آگاہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو بائیو سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر نہ صرف دوسرے ٹیسٹ سے باہر کیا گیا بلکہ 5 روز کیلئے قرنطینہ بھی اختیار کرنا پڑا، اب وہ 2 کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کے بعد باقی سکواڈ کو جوائن کر چکے مگر اس دوران سوشل میڈیا پر بعض لوگوں کی جانب سے نسلی بدزبانی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ان کا کھیل میں دل ہی نہیں لگ رہا اور شائد وہ ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں حصہ بھی نہ لے سکیں، اس بات کا انکشاف انہوں نے اپنے ایک کالم میں کیا جس میں انہوں نے کہاکہ رواں ہفتے میدان میں اترنے کیلئے مجھے ذہنی طور پر 100 فیصد درست حالت میں ہونا چاہیے۔
جوفرا آرچر نے کہا کہ اگر میں کھیلا اور 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے باﺅلنگ نہیں کرسکا یا باقاعدگی سے میچ کے دوران اس رفتار سے گیند نہ کرپایا تو پھر یہ بھی خبر بن جائے گی، اگر میں واپسی کیلئے خود کو تیار محسوس نہیں کرپایا تب بھی انگلینڈ کے پاس باﺅلنگ وسائل دستیاب ہیں، جب بھی میں میدان میں اتروں 100 فیصد پرفارم کرتا ہوں،میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ خود کو بہتر حالت میں نہ سمجھنے کے بغیر میچ کھیلوں۔

آرچر نے مزید کہا کہ گزشتہ چند روز کے دوران جس طرح انسٹاگرام پر مجھے برا بھلا کہا گیا اور نسلی بدزبانی کی گئی وہ میری برداشت سے باہر تھی، میں نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو شکایت بھیج دی، میں جانتا ہوں کہ سیکیورٹی ببل کو توڑ کر میں نے غلطی کی اور مجھے اس کی سزا بھی ملی مگر میں نے کوئی جرم تو نہیں کیا تھا، میں خود کو پہلے جیسی بہتر حالت میں محسوس کرنا چاہتا ہوں۔

مزید :

کھیل -