عالمی عدالت انصاف کے 17جولائی فیصلے پرعملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

عالمی عدالت انصاف کے 17جولائی فیصلے پرعملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں،ترجمان دفتر ...
عالمی عدالت انصاف کے 17جولائی فیصلے پرعملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ عالمی عدالت انصاف کے 17جولائی فیصلے پرعملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں،کلبھوشن کی والدسے ملاقات کی پیشکش جذبہ خیرسگالی کے تحت کی،پاکستان نے 2 بارکلبھوشن یادیو کوقونصلررسائی فراہم کی،بھارت کوکلبھوشن تک تیسری قونصلررسائی کی پیشکش کرچکے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کاکہنا ہے کہ نظرثانی پٹیشن کیلئے وفاق نے کلبھوشن کیلئے وکیل فراہمی کی درخواست کی،بھارت نے تیسری قونصلر رسائی کی پیشکش کاجواب نہیں دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدرکادورہ متوقع ہے،حتمی تفصیلات کے بعدمزیدمعلومات فراہم کی جائیں گی،عبداللہ عبداللہ کودورہ پاکستان کیلئے دعوت دی گئی،انہوں نے کہاکہ پاکستان کے امریکااورچین دونوں سے دوستانہ تعلقات ہیں، امریکااورچین کے باہمی مسائل پربات چیت نہیں کرتے،14 جولائی کوافغان فورسزنے افغانستان سے پاکستان میں گولہ باری کی، پاکستان پالیسی کے طورپرافغان سرحدپرتوپ خانہ اورمارٹرزکااستعمال نہیں کررہا۔

انہوں نے کہاکہ دنیابھر سے ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کووطن واپس لائے،گلگت بلتستان کے طلباکی چین سے واپسی پرغورجاری ہے،شاہی فرمان کے تحت کئی ہزارپاکستانیوں کورہاکراکرواپس لایاگیا،انہوں نے کہاکہ فلسطین پرمو¿قف اصولی ہے،کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،لیبیاکی قومی سالمیت اورخودمختاری کے حامی ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -