سونے کی قیمت میں اتنا زیادہ اضافہ کہ سن کر کنوارے لڑکے اور لڑکیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

سونے کی قیمت میں اتنا زیادہ اضافہ کہ سن کر کنوارے لڑکے اور لڑکیوں کے ہوش اڑ ...
سونے کی قیمت میں اتنا زیادہ اضافہ کہ سن کر کنوارے لڑکے اور لڑکیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی منڈی میں سونے کی قیمت ساڑھے آٹھ سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میںسونے کی قیمت 24 ڈالر فی اونس بڑھ گئی ہے ، عالمی منڈی میں سونا 1880 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیاہے ، اگست 2011 میں سونے کی قیمت 1912 ڈالر فی اونس کی سطح پر گئی تھی اور اب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح سے 32 ڈالر فی اونس دور رہ گئی ہے ۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا فی تولہ 2300 روپے مہنگا ہو گیاہے جس کے بعد فی تولہ کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 300روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام کی قیمت میں 1972 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور قیمت ایک لاکھ 566 روپے ہو گئی ہے ۔

مزید :

بزنس -