حکومت نے عید پر کتنی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا ؟جان کر پاکستانیوں کے چہرے اتر جائیں گے

حکومت نے عید پر کتنی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا ؟جان کر پاکستانیوں کے چہرے ...
حکومت نے عید پر کتنی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا ؟جان کر پاکستانیوں کے چہرے اتر جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیاہے تاہم ابھی باضابطہ اعلان باقی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عید پر جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم یہاں قابل امر ذکر یہ ہے کہ پیر کے روز عید کا تیسرا روز ہو گا جس کی چھٹی نہ دینے کا فیصلہ ہواہے ۔وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ لاک ڈاﺅن سے کاروبار کی بندش اور معاشی مسائل کے پیش نظر کیا گیاہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ عمران خان نے عید کی تین چھٹیاں دینے سے متعلق فیصلہ مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کی سہولت کیلئے کیاہے ۔

حکومت کی جانب سے ایک تحفظ یہ بھی تھا کہ عید الفطر کی چھٹیوں میں شہریوں کی بڑی تعداد سیرو تفریح کیلئے نکل آئی تھی جس کے باعث کورونا وائرس میں تیزی دیکھنے میں آئی تاہم اس وقت حکومت کافی حد تک قابو پا چکی ہے اور کیسز نیچے آنا بھی شروع ہو گئے ہیں اور اسی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے محدود چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -