”ٹی 20 ورلڈکپ ملتوی ہونے کا فائدہ صرف بھارت نہیں اٹھائے گا بلکہ۔۔۔“ راشد لطیف بھی پھٹ پڑے

”ٹی 20 ورلڈکپ ملتوی ہونے کا فائدہ صرف بھارت نہیں اٹھائے گا بلکہ۔۔۔“ راشد ...
”ٹی 20 ورلڈکپ ملتوی ہونے کا فائدہ صرف بھارت نہیں اٹھائے گا بلکہ۔۔۔“ راشد لطیف بھی پھٹ پڑے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ بھارت، انگلینڈ اور پاکستان سمیت پوری دنیا کے کرکٹ بورڈز مالی پیکیج کو دیکھتے ہیں اور اس معاملے میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اکیلا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق راشد لطیف نے کہا کہ بھارت، انگلینڈ اور پاکستان سمیت پوری دنیا کے کرکٹ بورڈز مالی پیکیج دیکھتے ہیں اور اس معاملے میں سب اکٹھے ہیں جنہوں نے ٹی 20 ورلڈکپ ملتوی کرنے کے فیصلے سے اتفاق کیا،ایونٹ نہ ہونے کا صرف بھارت فائدہ نہیں اٹھائے گا بلکہ دیگر بورڈز بھی اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی 20ورلڈکپ فروری، مارچ میں کرایا جاسکتا تھا لیکن شیڈول پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متصادم ہوجاتا،اپریل، مئی میں آئی پی ایل ہونے کی وجہ سے بی سی سی آئی کا پلان متاثر ہوتا، نومبر، دسمبر میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ خطرے میں پڑ جاتی، یوں کہا جاسکتا ہے کہ ٹی 20ورلڈکپ کے التواء  کا ہر کسی نے فائدہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیاءکپ کے التواءکا اعلان صدر بی سی سی آئی ساروگنگولی نے کیا، سابق بھارتی کرکٹر کو چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بتایا یا سری لنکن بورڈ نے سب کچھ پہلے سے تیار کئے گئے پلان کے مطابق کیا تھا۔

مزید :

کھیل -