متحدہ عرب امارت سے پاکستانی لیبر کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

متحدہ عرب امارت سے پاکستانی لیبر کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
متحدہ عرب امارت سے پاکستانی لیبر کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

  

ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عرب امارات کے وزیر نے بے روزگار پاکستانیوں کے معاملے پر تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔اوور سیز پاکستانی محنت کشوں کے مسائل کے حل کیلئے معاون خصوصی زلفی بخاری کی متحدہ عرب امارات کے وزیر افرادی قوت نصیر بن ثانی سے ملاقات ہوئی۔نصیر بن ثانی نے زلفی بخاری کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر مشاورت ہوئی اور بے روزگار پاکستانی مزدوروں کی ملازمتوں پر دوبارہ بحالی پر بھی گفتگو کی گئی۔معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر یو اے ای کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ نصیر بن ثانی کا کہنا تھا کہ پاکستانی لیبر کا تحفظ اور انکے روزگار کو یقینی بنایا جائے گا۔ پاکستان برادر ملک ہے اور تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔دونوں ملکوں کے درمیان بین الوزارتی تعلقات مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا جبکہ ملاقات میں پاکستانی لیبر کی محفوظ وطن واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔زلفی بخاری نے پاکستان سے بروقت تعاون پر یو اے ای وزیر سے اظہار تشکر کیا۔

مزید :

عرب دنیا -