لاہور میں شادی ہال کب کھلیں گے ؟شادی کے خواہشمند جوڑوں کے لیے خوشخبر ی آگئی

لاہور میں شادی ہال کب کھلیں گے ؟شادی کے خواہشمند جوڑوں کے لیے خوشخبر ی آگئی
لاہور میں شادی ہال کب کھلیں گے ؟شادی کے خواہشمند جوڑوں کے لیے خوشخبر ی آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ عید کے بعد ریسٹورنٹ مالکان کے ساتھ مل کر ایس او پیز تیار کرکے کھول دیں گے جبکہ شادی ہال ستمبر میں کورونا کی صورتحال کو دیکھ کر کھولے جائیں گے، اس کیلئے این سی او سی کی اجازت لازم ہوگی۔انہوں نے ایوان صنعت و تجارت میں تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل سنے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عید پر مارکیٹیں 24 گھنٹے یا ہفتے میں 7 روز کھولنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد ریسٹورنٹ مالکان کے ساتھ مل کر ایس او پیز بنا کرریسٹورنٹس کھولیں گے جبکہ شادی ہال ستمبر میں کورونا وائرس کے حالات کو مد نظر رکھنے کے بعد کھولے جائیں گے تاہم ریسٹورنٹس اور شادی ہال کھولنے کے لئے حتمی فیصلہ این سی او سی کرے گی۔میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ واسا، ایل ڈی اے اور دیگر محکموں سے جو بھی مسائل ہیں انکو حل کیا جائے گا اور کسی بھی ادارے کو تاجروں اور صنعتکاروں کو ہراساں نہیں کرنے دیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -