انڈیا میں کورونا کا نیا ریکاڈ، ایک ہی دن میں اتنے کیسز کہ مودی سرکار ہل کر رہ گئی

انڈیا میں کورونا کا نیا ریکاڈ، ایک ہی دن میں اتنے کیسز کہ مودی سرکار ہل کر رہ ...
انڈیا میں کورونا کا نیا ریکاڈ، ایک ہی دن میں اتنے کیسز کہ مودی سرکار ہل کر رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز کا ریکارڈ بن گیا ۔

بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 45 ہزار 720 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جو ایک ہی دن میں ریکارڈ کیے گئے اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ جمعرات کو رپورٹ ہونے والے کیسز کے باعث بھارت میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار 635 ہوگئی ہے۔

بھارت میں کورونا کی وجہ سے اب تک 29 ہزار 861 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 82 ہزار 607 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہوا ہے جہاں اب تک 41 لاکھ 2 ہزار 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ ممالک میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں 23 لاکھ 31 ہزار 871 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔