اولمپک کھیلوں کا انعقاد ہو گا یا نہیں؟ خبر آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اولمپک کھیلوں کی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر یوشیرو موری نے کہا ہے کہ اولمپکس کے انعقاد کا دارومدار کورونا کی ممکنہ ویکسین پر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق یوشیروموری نے ایک بیان میں کہا کہ اولمپک کھیلوں کا انعقاد ہو گا یا نہیں، اس کا دارومدار کسی دوا یا ویکسین کی دستیابی پر ہو گا اور اگر کورونا وائرس کی کوئی ویکسین بنالی گئی تو پھر گیمز کا انعقاد بھی یقینی ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کو کورونا وائرس کے سبب آئندہ برس تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا تھا اور اب اولمپکس اگلے سال 23 جولائی سے شروع ہوں گے۔