گھر سے آتی خوفناک آوازیں، پولیس موقع پر پہنچی تو ایسا دلخراش منظر کہ یقین کرنا مشکل، ماں نے اپنے ہی بچے کا گلا کاٹ دیا

گھر سے آتی خوفناک آوازیں، پولیس موقع پر پہنچی تو ایسا دلخراش منظر کہ یقین ...
گھر سے آتی خوفناک آوازیں، پولیس موقع پر پہنچی تو ایسا دلخراش منظر کہ یقین کرنا مشکل، ماں نے اپنے ہی بچے کا گلا کاٹ دیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک سفاک خاتون نے اپنے ہی بیٹے کا گلا کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ قتل کی یہ لرزہ خیزواردات لندن کے شمال مغربی علاقے ویمبلے میں ہوئی جہاں بظاہر شوہر سے جھگڑے پر اس خاتون نے اپنے 8ماہ کے بیٹے کا گلا کاٹ ڈالا۔ اس قاتل عورت کی 45سالہ ہمسایہ خاتون ایلونا سڈوروا نے میل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”گھر سے خوفناک آوازیں آ رہی تھیں جس پر ہم نے پولیس کو مطلع کیا۔ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اس وقت اندر ایسی گھناﺅنی واردات ہو رہی تھی۔ بعد میں کیس کی تفتیش کرنے والی ایک خاتون آفیسر کے لیے میں نے کافی بنائی تھی۔ اس آفیسر نے مجھے بتایا کہ اس عورت نے بلاوجہ اپنا بچہ مار ڈالا۔ اس نے بچے کو قتل کیا اور اپنے شوہر کو فون کرکے کہا کہ ’میں نے تمہارے بیٹے کو مار ڈالا ہے۔‘

ایلونا کا کہنا تھا کہ ”پولیس آفیسرز جب اس خاتون کو گرفتار کرنے آئے تو وہ ان پر چلا رہی تھی۔ اس کا شوہر بھی تب تک گھر واپس آ چکا تھا اور وہ اپنی بیوی کے ہاتھوں بیٹے کے قتل کی واردات پر شدید صدمے میں تھا اور اس کی حالت سے لگ رہا تھا کہ اس کی ذہنی حالت شاید اس سے متاثر ہو چکی تھی۔ یہ میاں بیوی چند ماہ قبل ہی ہمارے ہمسائے میں شفٹ ہوئے تھے اور بظاہر ان کا رویہ بہت دوستانہ تھا۔ میں ایک نرس ہوں اور ذہنی صحت کے مسائل کے شکار لوگوں کی دیکھ بھال کرتی ہوں۔ چنانچہ میرا اس حوالے سے کافی تجربہ ہے، مگر میں نے اس میاں بیوی میں کبھی کوئی ایسی علامت نہیں دیکھی کہ جس سے ان کی ذہنی حالت غیرمستحکم ہونے کا شائبہ ہو۔“ رپورٹ کے مطابق لندن پولیس کے ترجمان کی طرف سے بھی اس واردات کی تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم اس کی طرف سے مزید تفصیل مہیا نہیں کی گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -