خاتون ڈاکٹر دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی، مگر کیسے؟ انتہائی پریشان کن خبر آگئی

خاتون ڈاکٹر دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی، مگر کیسے؟ انتہائی ...
خاتون ڈاکٹر دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی، مگر کیسے؟ انتہائی پریشان کن خبر آگئی

  

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین کی طرف سے بتایا جا رہا تھا کہ ایک بار جو شخص کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر صحت مند ہو جائے، اس کے جسم میں اس وائرس کے خلاف مدافعت پیدا ہو جاتی ہے اور یہ وباءاسے دوبارہ لاحق نہیں ہوتی لیکن اب اسرائیل میں ایک خاتون ڈاکٹر کو دو ماہ بعد ہی دوسری بار کورونا وائرس لاحق ہونے کی پریشان کن خبر آ گئی ہے جس نے اینٹی باڈیز اور امیونٹی جیسے افعال پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ خاتون ڈاکٹر تل ابیب کے قریب واقع شیبا میڈیکل سنٹر میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتی ہے۔

اس ڈاکٹر کو اپریل میں کورونا وائرس لاحق ہوا تھا او روہ اس سے صحت مند ہو گئی۔ اس کا ٹیسٹ منفی آنے پر اسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ اس نے مئی اور جون میں دوبار اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو دونوں بار منفی آیا لیکن گزشتہ دنوں اس کا ٹیسٹ پھر مثبت آ گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ خاتون ڈاکٹر نے کورونا وائرس کے ایک مریض کا چیک اپ کیا تھا جس سے اسے دوبارہ وائرس لاحق ہو گیا لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہے۔ اس کی بجائے ماہرین یہ مدعا ٹیسٹنگ کٹس پر ڈال رہے ہیں اور خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ خاتون ڈاکٹر کے جو ٹیسٹ منفی آئے، دراصل ان کے نتائج غلط تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے باوجود وائرس کے اجزاءانسان کے جسم میں تادیر رہ سکتے ہیں جس کی وجہ سے اس کا ٹیسٹ مثبت آ سکتا ہے۔ انہی اجزاءکی وجہ سے اس خاتون ڈاکٹر کا ٹیسٹ مثبت آیا، اسے دوسری بار وائرس لاحق نہیں ہوا۔یروشلم میں واقع شارع زیدک میڈیکل سنٹر کے پروفیسر ڈاکٹر گیبرئیل ازبیکی کا کہنا تھا کہ ”خاتون ڈاکٹر کا دو ماہ بعد ٹیسٹ آنا اس حوالے سے پریشان کن ہے کہ کوئی شخص کتنا طویل عرصے تک اس وباءکا شکار رہ سکتا ہے۔ اس خاتون میں اتنا عرصہ تک وائرس کا موجود رہنا حیرت کا اصل سبب ہے۔تاہم اب تک ہونے والی تحقیقات میں معلوم ہو چکا ہے کہ ایسے افراد میں اگرچہ وائرس کسی نہ کسی حالت میں موجود رہتا ہے لیکن ان سے دوسروں کو منتقل نہیں ہوتا۔“ واضح رہے کہ اس نوعیت کے چند کیس پہلے بھی دنیا میں آ چکے ہیں جن میں صحت مند ہونے والے مریضوں کے ٹیسٹ دوبارہ مثبت آئے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -