عاقب جاوید بھی ننھی سامعہ افسر کے ’فین‘ ہو گئے

عاقب جاوید بھی ننھی سامعہ افسر کے ’فین‘ ہو گئے
عاقب جاوید بھی ننھی سامعہ افسر کے ’فین‘ ہو گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ننھی کرکٹر سامعہ افسر کی ٹیکنیک اچھی ہے، اس میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں عاقب جاوید اور ننھی کرکٹر سامعہ افسر نے شرکت کی ، اس موقع پر عاقب جاوید نے کہا کہ ہم لڑکوں کیساتھ ساتھ لڑکیوں کی بھی ٹریننگ کررہے ہیں۔ لاہور قلندرہائی پرفارمنس سینٹر کراچی، لاہور اور دیگر شہروں میں قائم ہیں لیکن ہمیں حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کبھی سپورٹ نہیں ملی جو کہ مایوس کن ہے۔

عاقب جاوید نے بتایا کہ ہمارا ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری ہے، اگر کسی میں ٹیلنٹ ہے تو ویڈیو بنا کر بھیجیں، ہم مزید تربیت فراہم کریں گے۔ ننھی کرکٹر سامعہ افسر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ لاہور قلندرزعاقب جاوید نے کہا کہ سامعہ افسر کی ٹیکنیک اچھی ہے، اس میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

اس موقع پر ننھی کرکٹر سامعہ افسر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 3 سال کی عمر سے کرکٹ کھیلنا شروع کی اور بابر اعظم پسندیدہ کرکٹر ہیں، ان کی طرح نام بنانا چاہتی ہوں۔ سامعہ افسر نے کہا کہ میں آل راﺅنڈر بننا چاہتی ہوں، ٹیسٹ کرکٹ میں بھی دلچسپی ہے جبکہ خواتین کرکٹرز میں بسمہ فاروق میری آئیڈیل ہیں۔

ننھی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں ہفتہ اور اتوار کو بابا کے ساتھ ٹریننگ کرنے جاتی ہوں، میں ایک اچھی آل راﺅنڈر بننا چاہتی ہیں اور عالیہ ریاض کی باﺅلنگ کا سامنا کرنا چاہتی ہیں جبکہ میری فیورٹ شاٹ کور ڈرائیو ہے۔

مزید :

کھیل -