بھارت نے لداخ میں ایسا کام شروع کردیا کہ چین کو غصہ چڑھ جائے

بھارت نے لداخ میں ایسا کام شروع کردیا کہ چین کو غصہ چڑھ جائے
بھارت نے لداخ میں ایسا کام شروع کردیا کہ چین کو غصہ چڑھ جائے

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر فوجیوں کیلئے راشن جمع کرنا شروع کردیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے سرد موسم کیلئے لداخ میں راشن جمع کرنا شروع کردیا ہے۔ بھارتی فوجی اگلی پوسٹوں پر تعینات ہیں اور سرد موسم میں ان تک راشن پہنچانا نا ممکن ہوجائے گا جس کی وجہ سے ابھی سے راشن جمع کرنا شروع کردیا گیا ہے۔

ایک سینئر بھارتی فوجی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ لداخ میں ہر سال 30 ہزار میٹرک ٹن راشن کی ضرورت ہوتی ہے لیکن فوجیوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے رواں سال دوگنا راشن جمع کیا جارہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -