’منگنی کے دوران تم پر جو پیسے لگائے وہ واپس کرو ورنہ تصاویر لیک کردوں گا‘ پاکستانی کی اپنی سابقہ منگیتر کو شرمناک دھمکی

’منگنی کے دوران تم پر جو پیسے لگائے وہ واپس کرو ورنہ تصاویر لیک کردوں گا‘ ...
’منگنی کے دوران تم پر جو پیسے لگائے وہ واپس کرو ورنہ تصاویر لیک کردوں گا‘ پاکستانی کی اپنی سابقہ منگیتر کو شرمناک دھمکی

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک نوجوان نے رشتہ ختم کرنے پر اپنی سابق منگیتر کو ایسی دھمکی دے ڈالی کہ وہ عدالت پہنچ گئی۔ گلف نیوز کے مطابق اس 31سالہ پاکستانی نوجوان کی فیس بک پر پاکستا ن ہی کی ایک لڑکی سے ملاقات ہوئی اور دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر گفتگو کے دوران لڑکی نوجوان کو اپنی قابل اعتراض تصاویر بھیجتی رہی۔ بعد ازاں دونوں نے منگنی کر لی لیکن پھر لڑکی نے اس کے ساتھ رشتہ ختم کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق جب لڑکی نے منگنی توڑ ڈالی تو نوجوان نے اسے سے رابطہ کیا اور منگنی پر خرچ ہونے والی رقم واپس دینے کا مطالبہ کر دیا۔ لڑکے نے دھمکی دی کہ اگر اس نے رقم واپس نہ کی تو وہ اس کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر لیک کر دے گا۔ اس پر لڑکی نے دبئی کی عدالت میں لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ عدالت میں 31سالہ ملزم نے بتایا ہے کہ وہ اپنی منگیتر پر اب تک 10لاکھ درہم (تقریباً 4کروڑ 58لاکھ روپے) خرچ کر چکا ہے۔

لڑکے نے اپنے بیان میں بتایا کہ”ہمارا تعلق 7سال تک رہا۔ اس دوران میں نے لڑکی کو 90ہزار درہم کے طلائی زیورات لے کر دیئے۔ 65ہزار درہم کی ایک گاڑی خرید کر دی۔ اب تک میں اس پر 10لاکھ درہم سے زائد رقم خرچ کر چکا ہوں اور اب اس نے میرے ساتھ شادی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔“ دوسری طرف لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم خود شادی میں تاخیر کے لیے مختلف حربے استعمال کرتا آ رہا تھا۔ اس کا شادی کا ارادہ ہی نہیں تھا، چنانچہ میں نے اس کے ساتھ تعلق ختم کر دیا۔ اس کے بعد اس نے مجھے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ اس نے میرا فون نمبر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا اور ساتھ لکھ دیا کہ میں جسم فروش لڑکی ہوں، جس کے بعد بے شمار لوگ مجھے فون کرنے لگے۔ رپورٹ کے مطابق لڑکے کا جرم ثابت ہونے پر عدالت کی طرف سے اسے 3ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -