پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا بڑا قدم ،نجی پبلشرز کی 100 کتابوں پر پابندی کا اعلان،کون کون سی کتابیں شامل ہیں ؟تفصیل جانئے

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا بڑا قدم ،نجی پبلشرز کی 100 کتابوں پر پابندی کا ...
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا بڑا قدم ،نجی پبلشرز کی 100 کتابوں پر پابندی کا اعلان،کون کون سی کتابیں شامل ہیں ؟تفصیل جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نجی پبلشرز کی100 کتابوں پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ منظور ناصر نے کہا ہے کہ نجی سکولوں میں پڑھائی جانے والے 31 پبلشرز کی کتابوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق منظور ناصر کا کہنا تھا کہ نجی سکولوں میں ملک ومذہب کے خلاف پڑھایا جا رہا ہے،نجی اداروں میں پڑھائی جانے والی 10 ہزار کتابوں کی جانچ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام، قومی سلامتی، امن کے خلاف مواد پر مبنی کتاب پر پابندی ہوگی۔ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق پاکستان کے غلط نقشے کتابوں میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ دنیا کے نقشے میں کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا ہے جبکہ ان کتابوں میں قائد اعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کی تاریخ پیدائش بھی غلط درج کی گئی ہے۔منظور ناصر کا کہنا تھا کہ ڈاکو بنانے کی نظمیں نجی سکولوں کے نصاب میں پڑھائی جا رہی ہیں،اقوال زریں میں گاندھی کے اقوال پڑھائے جا رہے ہیں۔