"لگا کہ میرا آخری وقت آگیا ہے" صحافی مطیع اللہ جان نے خاموشی توڑ دی

"لگا کہ میرا آخری وقت آگیا ہے" صحافی مطیع اللہ جان نے خاموشی توڑ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 2 روز قبل وفاقی دارالحکومت سے اغوا ہونے والے صحافی مطیع اللہ جان نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔

مطیع اللہ جان کی جانب سے اپنے اغوا کے حوالے سے تھانہ آبپارہ کے تفتیشی افسر کو 4 صفحات پر مشتمل بیان ریکارڈ کرایا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنے اغوا کے واقعے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

اپنے بیان میں مطیع اللہ جان نے کہا کہ اغوا کاروں نے ان کو ایک سیل میں آنکھوں پر پٹی باندھ کر رکھا اور کہتے رہے کہ تم خود سمجھ دار ہو، تم سمجھتے ہو۔  اغوا کار جب انہیں اسلام آباد سے دور پھینکنے جا رہے تھے تو ان کو لگا کہ آخری وقت آ گیا ہے۔

مطیع اللہ جان کے مطابق اغوا کار جب ان کو جھاڑیوں میں پھینک رہے تھے تو انہیں لگا کہ شاید ماضی میں قتل ہونے والے صحافیوں کی طرح ان قاتلوں کا بھی سراغ نہ ملے