عید پر بچوں کی خواہش پوری نہ کرنے پر باپ نے انتہائی قدم اٹھا لیا

عید پر بچوں کی خواہش پوری نہ کرنے پر باپ نے انتہائی قدم اٹھا لیا
عید پر بچوں کی خواہش پوری نہ کرنے پر باپ نے انتہائی قدم اٹھا لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے شہر ظفر وال میں عید پر بچوں کی خواہش پوری نہ کرنے پر باپ نے تین بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی۔ ظفروال کے نواحی گاوں وریام کے رہائشی قدیر نے بچوں کی خواہش پوری نہ کرنے پر غربت اور گھریلو حالات سے تنگ آکر تین بچوں سمیت زہر پی لیا۔باپ اور بچوں کو ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو نارروال منتقل کیا، باپ قدیر راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ 7 سالہ عائشہ اور پانچ سالہ رحمان اور تین سالہ ریحان کی حالت تشویش بتائی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق باپ قدیر بچوں کو گھر سے چیز خرید کر دینے کے بہانے موضع اگوالہ موڑ کے قریب گراونڈ میں لایا اور زہریلی چیز کھلادی۔راہگیروں نے میدان میں باپ بچوں کو بے ہوش پڑے دیکھ کر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم کو اطلاع دی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -شیخوپورہ -