”اپوزیشن کی شدید خواہش ہے کہ۔۔۔“ شہباز گل نے شہباز شریف کو ’جواب‘ دیدیا

”اپوزیشن کی شدید خواہش ہے کہ۔۔۔“ شہباز گل نے شہباز شریف کو ’جواب‘ دیدیا
”اپوزیشن کی شدید خواہش ہے کہ۔۔۔“ شہباز گل نے شہباز شریف کو ’جواب‘ دیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن احتساب کے عمل کو روکنے کی شدید خواہش رکھتی ہے اور اس کیلئے وہ کسی بھی حد تک جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی شدید خواہش ہے کہ احتساب کسی بھی طرح روکا جائے اور اس مقصد کیلئے یہ کسی بھی حد تک جائیں گے۔

انہوں نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے واپس آ کر کسی پر کوئی احسان نہیں کیا، آپ کورونا سے لڑنے آئے پھر آپ کو ماسک پہنے کمپیوٹر کے سامنے دیکھا گیا ۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ اتنا ہی برا تھا تو آپ نے اپنے دور حکومت میں بند کیوں نہیں کیا اور اگر نیب قانون میں سقم تھے تو آپ نے وہ دور کیوں نہیں کئے۔

مزید :

قومی -