شہباز شریف کے داماد نے برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

شہباز شریف کے داماد نے برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف بڑا ...
شہباز شریف کے داماد نے برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے داماد علی عمران نے لندن میں برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق شہباز شریف کے داماد علی عمران نے لندن میں برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف لندن میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ علی عمران نے ڈیڑھ سال قبل برطانوی اخبار ڈیلی میل میں صحافی ڈیوڈ روز کے آرٹیکل میں لگائے گئے الزامات پر لندن میں مقدمہ دائر کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ علی عمران نے اخبار میں لگائے گے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اخبار کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔علی عمران کا کہنا ہے کہ اخبار میں ان کے خلاف الزامات بنیاد ہیں ،خبر پاکستانی حکومت کے کہنے پر لگی ۔ان کا کہنا تھا کہ حبس بے جا میں رکھے گئے افراد پر تشدد کر کے میرے خلاف بیانات لیے گئے۔

مزید :

قومی -