غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے پاورپلانٹس صلاحیت سے کم پر چلائے اور بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافے پر ناکام رہنے کے علاوہ بجلی کے ترسلی نظام کو محفوظ بنانے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں مسلسل ناکام رہا۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پانچ سال میں لوشیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی گئی جبکہ کے الیکٹرک لائسنس کی شرائط پر عملدرآمد میں مسلسل ناکام رہا ، کے الیکٹرک کو 15 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -سندھ -کراچی -