”یوٹیوب، فیس بک اور گوگل نئی دنیا، انہیں بند کیا تو۔۔۔“ فواد چوہدری میدان میں آ گئے

”یوٹیوب، فیس بک اور گوگل نئی دنیا، انہیں بند کیا تو۔۔۔“ فواد چوہدری میدان ...
”یوٹیوب، فیس بک اور گوگل نئی دنیا، انہیں بند کیا تو۔۔۔“ فواد چوہدری میدان میں آ گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یوٹیوب، فیس بک اور گوگل ایک نئی دنیا ہے اور اگر انہیں بند کر دیا گیا تو لوگوں کا نقصان ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ کا احترام ہے لیکن سپریم کورٹ کی آبزرویشنز غلط انداز میں پیش کی گئیں، یوٹیوب، فیس بک اور گوگل ایک نئی دنیا ہے اور اگر انہیں بند کر دیا گیا تو لوگوں کا نقصان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو جنسی ہراساں اور نفرت انگیز تقاریر ختم ہونی چاہئیں، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر ہوتی ہے، ادارے منہ تکتے رہتے ہیں اور جب ریگولیشن کی بات کی تو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بہت سارے لوگوں پر نیب کے مقدمات ہیں، ہمیں جوڈیشل، پولیس اور انتخابی اصلاحات پر زور لگانا چاہئے اور الیکشن کمیشن اتنا مضبوط ہونا چاہئے جس پر کوئی تنقید نہ کر سکے۔

مزید :

قومی -