عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری، کتنی تعطیلات ہوں گی؟ پاکستانیوں کے منہ اتر جائیں

عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری، کتنی تعطیلات ہوں گی؟ پاکستانیوں کے ...
عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری، کتنی تعطیلات ہوں گی؟ پاکستانیوں کے منہ اتر جائیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کیلئے 3 چھٹیاں کی گئی ہیں ۔ عید پر 31 جولائی یعنی عید سے ایک دن پہلے جمعہ سے عید کے دوسرے دن 2 اگست اتوار تک چھٹیاں ہوں گی۔ حکومت کی جانب سے عید کے تیسرے دن (پیر) کی چھٹی نہیں دی گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان بھر میں عیداالاضحیٰ یکم اگست ہفتہ کے روز منائی جائے گی۔ پہلے یہ خبریں آتی رہی ہیں کہ عیدالفطر پر چھٹیوں کی وجہ سے کورونا وائرس بہت زیادہ پھیل گیا تھا اس لیے بڑی عید پر تھوڑی چھٹیاں دی جائیں گی اور اب حکومت نے ویسا ہی کیا ہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -