خیبر پختونخوا کے تمام سکولوں میں کورونا سیل بنانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کے تمام سکولوں میں کورونا سیل بنانے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا کے تمام سکولوں میں کورونا سیل بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا میں 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل تمام سکولوں میں کورونا سیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے، جس میں تمام سکولوں میں کورونا سیل بنانے کی ہدیت کی گئی ہے۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق ایس او پیز کے تحت تعلیمی اداروں میں ماسک پہننابھی لازمی ہوگا۔ نزلہ، زکام، کھانسی اور بخارمیں مبتلا طلبا سکولوں میں نہیں آئیں گے۔صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق سکولوں میں صبح کی اسمبلی منعقد نہیں ہوگی۔ سکول کے احاطے اورکلاس رومز میں صفائی یقینی بنائی جائے گی۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری مراسلہ کے تحت سکولوں کے اندرتمام کھیلوں پر پابندی عائد ہوگی۔ سکولوں میں غیرتعلیمی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔