تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ2020 ہماری حکومت کا تاریخ ساز اقدام،پرویز الٰہی اور اراکین اسمبلی کو مبارکباد دیتا ہوں ، عثمان بزدار خوشی سے نہال  

تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ2020 ہماری حکومت کا تاریخ ساز اقدام،پرویز الٰہی اور ...
تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ2020 ہماری حکومت کا تاریخ ساز اقدام،پرویز الٰہی اور اراکین اسمبلی کو مبارکباد دیتا ہوں ، عثمان بزدار خوشی سے نہال  

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ2020 ہماری حکومت کا تاریخ ساز اقدام ہے۔تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ سے بین المذاہب ہم آہنگی بڑھے گی اور متنازعہ مواد کی روک تھام ممکن ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے اس حوالے سے قانون سازی کی ہے،میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی  اور اراکین اسمبلی  کو مبارک باد دیتا ہوں، دی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کے نفاذ سے مختلف کتب میں مذاہب (خصوصاًاسلام) کے بارے میں نفرت انگیز مواد کی اشاعت کی روک تھام ہو گی۔انہوں نے کہا کہ  ایکٹ کے تحت جہاں بھی رسول اکرم  ﷺ کی ذات بابرکات کا ذکر آئے گاان کے نام کے ساتھ خاتم النبین (آخری نبی) اورﷺ لکھنا لازمی قراردیا گیا ہے۔

ایکٹ کے مطابق خاتم النبین رسول اللہﷺ،اہلبیت اطہار،خلفائے راشد ین،اصحاب رسول رضوان اللہ تعالی اجمعین اورامہات المومنین رضوان اللہ تعالیٰ عنہا کے بارے میں توہین آمیز کلمات قابل گرفت ہوں گے،اسی طرح انبیاء کرام علیہم السلام،فرشتوں،قرآن مجید،زبور،تورات،انجیل اوردین اسلام کے بارے میں متنازعہ اورتوہین آمیز الفاظ قابل گرفت ہوں گے۔ درج بالاخلاف ورزیوں پر 5سال قید اور5لاکھ روپے جرمانے کے علاوہ تعزیزات پاکستان کی مروجہ دفعات کے تحت بھی کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔

ا

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -