”کورونا سے نجات صرف اللہ کی اطاعت اور معافی طلب کرنے میں ہے“

”کورونا سے نجات صرف اللہ کی اطاعت اور معافی طلب کرنے میں ہے“
”کورونا سے نجات صرف اللہ کی اطاعت اور معافی طلب کرنے میں ہے“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ثابت کر دیا کہ ایٹم بم یا میزائل ہمیں کورونا سے نہیں بچا سکتے، نجات صرف اللہ کی اطاعت اور معافی طلب کرنے میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے کامل علی آغا اور میاں عمران مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کا تدارک احتیاط، دعا اور معافی سے ہی ممکن ہے ۔ اس کے باعث باپ بیٹے سے، ماں بیٹی سے اور بہن بھائی سے نہیں مل پا رہی، کورونا کی وجہ سے عجیب سی فضاءپیدا ہو گئی ہے اور پہلی مرتبہ دیکھا کہ لوگ اپنوں سے ملنے سے گریز کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے ثابت کر دیا ایٹم بم یا میزائل ہمیں کورونا سے نہیں بچا سکتا ، کورونا سے متعلق سیاسی اور سماجی ہم آہنگی نہ ہونا افسوسناک ہے، ہر فرد کا فرض ہے خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھے ، کورونا سے نجات صرف اللہ کی اطاعت اور معافی طلب کرنے میں ہے۔

مزید :

قومی -