کراچی باسیوں کیلئے بڑی خبر، کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

کراچی باسیوں کیلئے بڑی خبر، کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
کراچی باسیوں کیلئے بڑی خبر، کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ شہر قائد کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کا لائسنس معطل ہونے والا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں عامر لیاقت نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم کی ہدایت پر نیپرا حکام سے ملاقات کی ہے، بہت جلد کمپنی کا لائسنس معطل ہونے والا ہے۔

عامر لیاقت نے کہا کہ " کے الیکٹرک آسمان سے اُترے فرشتوں کا ادارہ نہیں ، بہت تنگ کرلیا انہوں نے اہلیان کراچی کو، بہت ستالیا انہوں نےمعصوم بچوں کو، صنعت، تجارت ، کاروبار سب تباہ کردیا"

خیال رہے کہ رواں برس گرمیوں کے آغاز سے ہی کراچی میں لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، بار بار کے احتجاج کے باوجود کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں کیا جاسکا۔