حکومت نے ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں کو بڑی خوشخبری سنا دی 

حکومت نے ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں کو بڑی خوشخبری سنا دی 
حکومت نے ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں کو بڑی خوشخبری سنا دی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کئی ممالک نے پہلے سکول کھول لیے اور وبا میں اضافہ ہونے لگا تو ان کو سکولز بند کرنے پڑے،نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ہمیں بھرپور احساس ہے اور اس کے پیش نظر مشکلات کا شکار نجی تعلیمی اداروں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کے لیے سٹیٹ بینک سے بات چیت جاری ہے،حکومت کو پرائیویٹ سیکٹر کے مسائل کو سمجھتی ہے اور ان کے حل کے لئے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کورونا کی ناگہانی آفت اور اس وبا کے تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر سکولوں کو بند کرنا ضروری تھا کیونکہ ایسے حالات میں حکومت کی پہلی ترجیح بچوں کی صحت تھی، اس سلسلے پر سیاست کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔ وفاقی وزیر تعلیم  نے کہا کئی ممالک نے پہلے سکول کھول لیے اور وبا میں اضافہ ہونے لگا تو ان کو سکولز بند کرنے پڑے ،ہم نے 15 ستمبر کی تاریخ عیدالاضحی اور عاشورہ محرم کے مذہبی تہوار کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے منتخب کی ہے،نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ہمیں بھرپور احساس ہے اور اس کے پیش نظر مشکلات کا شکار نجی تعلیمی اداروں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان سے بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو پرائیویٹ سیکٹر کے مسائل کو سمجھتی ہے اور ان کے حل کے لئے کوشاں ہے،جہاں تک نویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے 15 ستمبر سے پہلے کلاسسز کی اجازت کا مطالبہ ہے اسکو اگلی بین الصوبائی وزرا کانفرنس کے سامنے رکھا جائے گا جو کہ اگست کے پہلے ہفتے شیڈول ہے، وفاقی وزیر کو اپنا نکتہ نگاہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ 20 جولائی کو ملک بھر کی تمام ایسوسی ایشنز نے 15 اگست کو سکول کھولنے کا فیصلہ کر رکھا ہے، حکومت اس فیصلہ پر نظرثانی کرے اور تعلیم ادارے 15 اگست سے کھولنے کا اعلان کرے، قائدین نے وفاقی وزیر سے مطالبہ کیا کہ نجی تعلیمی اداروں کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں، سکولوں کے اساتذہ اور دیگر ملازمین کو احساس پروگرام میں شامل کیا جائے، جس پر وفاقی وزیر نے فوری عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ملک بھر کے تمام سکولوں کے اساتذہ اور دیگر ملازمین کی 10 اگست سے پورا ہفتہ سکول آنے کی اجازت ہوگی، جس پر آل پاکستان پراؤیٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے وفد نے وفاقی وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -