لاہور میں آٹا ملوں نے فائن آٹے کی بوری مہنگی کر دی، نان روٹی ایسوسی ایشن نے بھی تشویشناک اعلان کر دیا

لاہور میں آٹا ملوں نے فائن آٹے کی بوری مہنگی کر دی، نان روٹی ایسوسی ایشن نے ...
لاہور میں آٹا ملوں نے فائن آٹے کی بوری مہنگی کر دی، نان روٹی ایسوسی ایشن نے بھی تشویشناک اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آٹا ملوں نے فائن آٹنے کی بوری 100 روپے مہنگی کر دی ہے جس کے باعث نان روٹی ایسوسی ایشن نے نان کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے عید کے بعد ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فائن آٹے کی بوری 5800 روپے میں مل رہی ہے، حکومت اور آٹا ملیں فائن آٹے کی قیمتیں کم کریں کیونکہ اگر یہ سستا نہ ہوا تو نان کی قیمت 15 روپے سے بھی تجاوز کر جائے گی اور اگر یہی صورتحال رہی تو عید کے بعد ہڑتال کریں گے۔
دوسری جانب فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماءعاصم رضا کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم 2200 روپے من مل رہی ہے اور گندم مہنگی ہونے کے بعد فائن آٹے کی قیمت بڑھائی گئی ہے۔