بیرسٹر فروغ نسیم کل تیسری بار وزیر قانون کا حلف اٹھائیں گے

بیرسٹر فروغ نسیم کل تیسری بار وزیر قانون کا حلف اٹھائیں گے
بیرسٹر فروغ نسیم کل تیسری بار وزیر قانون کا حلف اٹھائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف قانون دان بیرسٹر فروغ نسیم کل دوبارہ وزیر قانون کا حلف اٹھائیں گے ۔فروغ نسیم کل صبح ایوان صدر میں تیسر ی بار وزارت قانون کا حلف اٹھائیں گے ۔
تفصیل کے مطابق فروغ نسیم نے وزیراعظم کے کہنے پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس میں وفاق کی نمائندگی کرنے کے لیے وزارت قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا ۔اب وہ کل گیارہ بجے ایوان صدر ایک بار پھر بطور وزیر قانون حلف اٹھائیں گے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے وہ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں اور ان درخواستوں پر عدالت عظمی کے فیصلے کے بعد انہوں نے دوبارہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا۔

مزید :

قومی -