فاطمہ ثنا شیخ اور شاہ رخ خان کا بریک اپ کیوں ہوا؟

فاطمہ ثنا شیخ اور شاہ رخ خان کا بریک اپ کیوں ہوا؟
فاطمہ ثنا شیخ اور شاہ رخ خان کا بریک اپ کیوں ہوا؟

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کا کہنا ہے کہ ان کا 5 سال کی عمر میں شاہ رخ خان سے بریک اپ ہوگیا تھا۔

فاطمہ ثنا شیخ  نے 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم "ون ٹو کا فور" میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا تھا ، اس وقت ان کی عمر محض 5 برس تھی۔ فاطمہ ثنا کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان ان کے ساتھ کھیلتے رہتے تھے اور وہ سوچتی تھیں کہ یہ بہت پرفیکٹ آدمی ہے ، اس کے ساتھ شادی کرنی ہے۔

اداکارہ کے مطابق ان کی بچگانہ خواہش اتنی شدید تھی کہ جب انہیں پتا چلا کہ شاہ رخ خان شادی شدہ ہیں تو ان کا دل بری طرح ٹوٹ گیا تھا۔ فاطمہ کے مطابق شاہ رخ کے شادی شدہ ہونے کی خبر نے انہیں ہلا کر رکھ دیا اور وہ دھاڑیں مار مار کر روئی تھیں۔

فاطمہ ثنا شیخ کئی بالی ووڈ فلموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرنے کے بعد بالی ووڈ سے اپنی پڑھائی مکمل کرنے کیلئے کنارہ کش ہوگئی تھیں۔ انہوں نے پڑھائی مکمل ہونے کے بعد 2016 میں عامر خان کی فلم دنگل سے بالی ووڈ میں واپسی کی تھی۔

مزید :

تفریح -