سعودی شاہی خاندان کو بڑا صدمہ،معروف شہزادی انتقال کرگئیں

سعودی شاہی خاندان کو بڑا صدمہ،معروف شہزادی انتقال کرگئیں
سعودی شاہی خاندان کو بڑا صدمہ،معروف شہزادی انتقال کرگئیں

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی شہزادی مداوی بنت عبداللہ بن محمد ابن جلوائی السعود رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادی مداوی بنت عبداللہ بن محمد ابن جلاوی السعود مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں، شہزادی کے انتقال کی تصدیق رائل کورٹ کی جانب سے کی گئی۔شہزادی مداوی بنت عبداللہ بن محمد ابن جلاوی السعود کی نماز جنازہ اور تدفین آج رات کی جائے گی۔سعودی شہزادی کے انتقال پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 7 جولائی کے روز سعودی شہزادہ خالد بن سعود بن عبدالعزیز رضائے الہی سے انتقال کرگئے تھے جبکہ  چند روز قبل شہزادہ بندار بن سعد بن محمد بن عبدالعزیز انتقال کرگئے تھے، شہزادے کی نماز جنازہ اور آخری رسومات سعودی درالحکومت ریاض میں ادا کی گئی تھیں۔قبل ازیں 21 جون کو سعودی شہزادہ بندار بن محمد بن عبدالرحمان بن فیصل السعود 95 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔ شہزادے کی نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی تھی۔

مزید :

عرب دنیا -